20 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکی حکام سے اعتماد اٹھنے کی حقیقی وجہ

امریکہ کے ایک سرگرم عمل سیاسی کارکن رینڈی شورٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سے اعتماد اٹھنے کی سب سے بڑی وجہ امریکی حکام میں صداقت کا فقدان ہے۔

ابنا: امریکی حکام کے نادرست و غیر سنجیدہ اقدامات اور صداقت کا فقدان اس بات کا باعث بنا ہے کہ امریکا سے پوری دنیا کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی عوام بھی اب اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ ملک میں سیاسی عمل مکمل طور پر غلط رہا ہے اور یہ سلسلہ امریکہ میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں، خواہ وہ ریپبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، دونوں کیلئے ناخوش آئند ہے۔  رینڈی شورٹ نے کہا کہ امریکی عوام میں اپنے ملک کی حکومت کی نسبت، نفرت کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے اسلئے کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی صدر نے بھی ان کی صورت حال کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات نہیں کئے ہیں۔

.......

/169